منگل 18 جمادی اولی 1446 - 19 نومبر 2024
اردو

عورت كے ليے جرابيں پہننا افضل ہيں چاہے اس كا لباس پاؤں كو چھپا بھى رہا

12503

تاریخ اشاعت : 16-03-2008

مشاہدات : 6945

سوال

اگر عورت كا عبايا اور برقع اتنا لمبا ہو كہ عورت كے پاؤں بھى چھپ جائيں تو كيا اس كے ليے جرابيں بھى پہننا واجب ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مسلمان عورت سے مطلوب يہى ہے كہ وہ اجنبى اور غير محرم مردوں سے اپنا سارا جسم چھپا كر ركھے، اسى ليے عورت كو اپنے پاؤں چھپانے كے ليے اجازت دى گئى ہے كہ وہ اپنا لباس ٹخنوں سے ايك ہاتھ نيچے تك ركھ سكتى ہے.

عورت كو يہ چاہيے كہ وہ اپنے پاؤں چھپا كر ركھے، يا تو اضافى كپڑے كے ساتھ، يا پھر جرابيں پہن كر، يا كسى اور طريقہ سے، چنانچہ جب عورت كے پاؤں چھپے ہوں تو پھر اس كے ليے جرابيں پہننا واجب نہيں.

ليكن اگر وہ پھر بھى جرابيں پہن ليتى ہے تو يہ اس كے پردہ كے ليے بہت اچھا اور مستحسن اقدام ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد