اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

روزہ دار کا سنگی لگوانا

سوال

کیا رمضان المبارک میں دن کے وقت سنگی لگوانے اورلگانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
اوراس کا حکم کیا ہوگا آیا وہ اس کی قضاء کریں گے یا ان پر کیا ہے ، مجھے امید ہے آپ مستفید فرمائيں گے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

سنگی لگانے اورلگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، اس کے ساتھ انہیں اس دن کھانے پینے سے رکنا ہوگا اوربعد میں اس دن کی قضاء بھی کرینگے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( سنگی لگانے اورلگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا ) سنن ابوداود حديث نمبر ( 2367 ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 1679 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ابوداود ( 2074 ) میں اس حدیث کوصحیح قرار دیا ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

ماخذ: دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 262 )