بدھ 26 جمادی اولی 1446 - 27 نومبر 2024
اردو

عورت کےطہر کےبعد روزے کی حالت میں زرد رنگ کے مادے کے اخراج کا حکم

سوال

ایک عورت نےرمضان میں حیض وغیرہ سے طلوع فجر سے قبل غسل کرکے پاک ہوکر اس دن کا روزہ رکھ لیا اورجب ظہر کی نماز پڑھنے لگی تواس نے زرد رنگ کا پانی اخراج ہوتے دیکھا توکیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب طلوع فجر سے قبل حیض وغیرہ ختم ہوجائے اورطہر شروع ہوجائے اورعورت روزہ رکھے تو اس کا یہ روزہ صحیح ہوگا ، اورطہر کے بعد اس زرد رنگ کے پانی کا کوئي اثر نہیں ہوگا کیونکہ ام عطیہ رضي اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں کہ :

ہم طہرکے بعد زرد اورمٹیالے رنگ کے پانی کو کچھ بھی شمار نہیں کرتی تھیں ۔ صحیح بخاری ( 1 / 84 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 307 ) یہ الفاظ ابوداود کے ہیں ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اوران کے صحابہ کرام رضي اللہ تعالی عنہ پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

ماخذ: دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ الافتاء ( 10 / 158 )