الحمد للہ.
جب طلوع فجر سے قبل حیض وغیرہ ختم ہوجائے اورطہر شروع ہوجائے اورعورت روزہ رکھے تو اس کا یہ روزہ صحیح ہوگا ، اورطہر کے بعد اس زرد رنگ کے پانی کا کوئي اثر نہیں ہوگا کیونکہ ام عطیہ رضي اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں کہ :
ہم طہرکے بعد زرد اورمٹیالے رنگ کے پانی کو کچھ بھی شمار نہیں کرتی تھیں ۔ صحیح بخاری ( 1 / 84 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 307 ) یہ الفاظ ابوداود کے ہیں ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اوران کے صحابہ کرام رضي اللہ تعالی عنہ پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .