الحمد للہ.
اول:
اگر بچوں کی کفالت کرنے والا شخص شرعی طور پر فقیر ہو، نیز بچوں کی ملکیت میں ایسی کوئی چیز نہ ہو جس سے بچوں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جا سکے تو یہ بچے بھی کفارے کے لے معتبر مساکین میں شامل ہوں گے۔
دوم:
کفارے کے لیے معتبر کھانا وہ درمیانے درجے کا کھانا ہے جو کفارہ دینے والا خود کھاتا ہے یا اپنے گھر والوں کو کھلاتا ہے چاہے اس کا تعلق کھجور، گندم، جو، چاول وغیرہ کسی بھی غذائی جنس سے ہو۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر اور آپ کے صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے۔" ختم شد
دائمی کمیٹی برائے فتاوی و علمی تحقیقات
الشیخ عبد العزیز بن باز الشیخ عبد الرزاق عفیفی الشیخ عبد اللہ غدیان الشیخ عبد اللہ قعود
"فتاوى اللجنة الدائمة " دوسرا ایڈیشن: (9/219)
واللہ اعلم