اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

روزے كى حالت ميں ٹوتھ پيسٹ استعمال كرنا

سوال

كيا روزے كى حالت ميں دانتوں كى صفائى كے ليے ٹوتھ پيسٹ استعمال كرنى جائز ہے، ميرے علم كے مطابق اگر ٹوتھ پيسٹ پيٹ ميں نہ جائے يعنى اگر اسے نگلا نہ جائے تو اس كا استعمال جائز ہے، آپ سے گزارش ہيكہ اس موضوع ميں اپنى رائے كا اظہار فرمائيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

فضيلۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى سے ٹوتھ پيسٹ استعمال كرنے كے متعلق دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

جس طرح روزے دار كے ليے مسواك كرنا جائز ہے، اسى طرح اگر ٹوتھ پيسٹ ميں سے كچھ نگلا نہ جائے تو اس ميں بھى كوئى حرج نہيں ...

ديكھيں: فتاوى الشيخ ابن باز ( 4 / 247 ).

اور شيخ محمد صالح بن عثيمين رحمہ اللہ كا كہنا ہے:

" اس ميں سے يہ بھى نكلتا ہے كہ: كيا روزے دار كے ليے ٹوتھ پيسٹ اور برش استعمال كرنا جائز ہے يا نہيں ؟

جواب:

جائز ہے، ليكن بہتر يہى ہے كہ اسے استعمال نہ كيا جائے، كيونكہ اس ميں حلق تك جانے كى قوت ہوتى ہے، ٹوتھ پيسٹ دن كو استعمال كرنے كى بجائے رات كو استمال كر لى جائے"

ديكھيں: الشرح الممتع ابن عثيمين ( 6 / 407 - 408 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد