اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

خنزير كے گوشت كے ساتھ لگنے والے لباس ميں نماز ادا كرنا

1395

تاریخ اشاعت : 05-11-2006

مشاہدات : 6977

سوال

ميں ريسٹورنٹ ميں ملازم ہوں، اور ميرے كام كا دورانيہ رزانہ بارہ گھنٹے ہے، اور خنزير سے بننے والى اشياء كے ساتھ مشغول رہنے كى بنا پر سارا دن ہى ميرى حالت گندى رہتى ہے، اس ليے نماز ادا كرنے كى كونسى شروط ہونگى؟
اور كيا غسل كرنے كے بعد ميں سارے دن كى نمازيں اكٹھى ادا كر سكتا ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ تعالى كے حكم كے مطابق نجاست دور كر كے نماز پنجگانہ وقت مقررہ ميں ادا كرنى فرض ہيں، ميرے بھائى آپ كوئى اور ايسى ملازمت تلاش كريں جس سے آپ حلال روزى كما سكيں، كيونكہ خنزير كا گوشت پكانا اور دوسروں كو پيش كرنا حرام اور ناجائز ہے.

اللہ تعالى آپ كو اپنے پسنديدہ اور رضا مندى كے كام كرنے كى توفيق نصيب فرمائے، اور ہمارے اور اللہ تعالى كو ناراض اور غضب دلانے والے اسباب سے دورى ڈال دے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد