ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

سب جہانوں كا پروردگار رب العالمين

14010

تاریخ اشاعت : 19-04-2005

مشاہدات : 7682

سوال

سب جہانوں كا پروردگار كون ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ايك اللہ تعالي ہي رب ، خالق ورازق ، اور سب امور ميں تصرف كرنے والا مالك وبادشاہ ہے، وہي علم والا اور خبر ركھنےوالا ہے، وہ اللہ ہي حيي اور قيوم سميع وبصير سننےوالا اورديكھنےوالا ہے، وہ باريك بان اور خبرگيري كرنےوالا، وہي بہت مہربان اوررحم كرنے كرنےوالے، وہ اللہ بردباروحليم اور بہت بخشنےوالا ہے، وہ غالب اور زبردست ہے، وہ معاف كرنےوالا اور بڑا كرم كرنےوالا ہے، وہ قوت وطاقت والا اور قدرت والا ہے، وہ ہي ابتداء سےپيدا كرنے اور صورتيں بنانےوالا ہے.

ـ آسمان وزمين ميں اسي كي بادشاہي ہے، اس كےہاتھ ميں خيروبھلائي ہے اور وہ ہر چيزپر قادر ہے.

ـ اس كےعلاوہ كوئي اور معبود برحق نہيں، اس كےاچھےاچھے نام اور بلند صفات ہيں فرمان باري تعالي ہے:

وہي اللہ ہےجس كےعلاوہ كوئي معبود برحق نہيں جو عبادت كےلائق ہو اس كے اچھے اچھے نام ہيں طہ ( 8 ) .

وہ جو چاہتا ہے كرتا ہے اور جس كا چاہےحكم كرتا ہے فرمان باري تعالي ہے:

اورآپ كا رب جوچاہتا ہے پيدا كرتا اورجسےچاہتا ہے چن ليتا ہے القصص ( 68 ) .

وہ مالك الملك اور تمام جہانوں كا مالك ہے، جسےچاہتا عزت ديتا اور جسے چاہتا ذليل كرتا ہے .. فرمان باري تعالي ہے:

آپ كہہ ديجئے اے اللہ ! اےتمام جہان كےمالك ! تو جسےچاہے بادشاہي دے اورجس سےچاہےسلطنت چھين لے اور تو جسےچاہے عزت جے اور جسے چاہے ذلت دے، تيرے ہي ہاتھ ميں سب بھلائياں ہيں، بےشك تو ہر چيز پرقادر ہے آل عمران ( 26 ) .

وہي زندہ كرنے اور مارنےوالا ہے، آسمان وزمين ميں كوئي بھي چيزاس مخفي نہيں... فرمان باري تعالي ہے:

اللہ تعالى ہي زندہ كرتا اور وہي مارتا ہے، اورجوكچھ تم عمل كررہے ہو اسےديكھ رہا ہے آل عمران ( 156 ) .

وہي اكيلا حاكم اور خالق ہے... ارشاد باري تعالي ہے:

ياد ركھو اللہ ہي كےلئے خاص ہے خالق ہونا اورحاكم ہونا، بڑي خوبيوں والا ہے اللہ جو تمام عالم كا پروردگار ہے الاعراف ( 54 ) .

وہي اول ہے اس سےقبل كوئي چيز نہيں.. اور وہي آخر ہے اس كےبعد كوئي چيز نہيں، وہي ظاہر ہے اس كےاوپر كوئي چيز نہيں، وہي باطن ہے اس كےپرے كوئي چيز نہيں ... ارشاد باري تعالي ہے:

وہي اول ہے اور وہي آخر ہے، وہي ظاہر ہے اوروہي باطن، اوروہي ہر چيز سے باخبر ہے الحديد ( 3 )

وہ ہرچيز كا خالق اور ہر چيز كوجاننےوالاہے... ارشاد رباني ہے:

يہ اللہ تعالي تمہارا رب ہے! اس كےعلاوہ كوئي عبادت كےلائق نہيں، وہ ہر چيز كو پيدا كرنےوالا ہے لھذا تم بھي اسي ہي كي عبادت كرو، اور وہ ہرچيز كا كارساز ہے الانعام ( 102 ) .

وہ باريك بين، عظيم الشان اور ہر چيز كا احاطہ كرنےوالا ہے... فرمان باري تعالي ہے:

اور اللہ تعالي ہر چيز كو گھيرنےوالا ہے النساء ( 126 ) .

وہ حيي وقيوم زندہ اور سب كوتھامنےوالاہے.... آسمان وزمين ميں جوكچھ ہے وہ اسي كي ملكيت ہے... اس پر كوئي چيز مخفي نہيں... اور نہ ہي كوئي چيز اسےعاجز كرسكتي ہے... اور نہ ہي كوئي چيز اس كا احاطہ كرسكتي ہے، فرمان رباني ہے:

اللہ تعالي ہي معبود برحق ہے جس كےسوا كومعبود نہيں، جو زندہ اور سب كو تھامنےوالا ہے، جسےنہ تو اونگھ آئےاور نہ ہي نيند، اس كي ملكيت ميں زمين وآسمان كي تمام چيزيں ہيں، كون ہے جو اس كي اجازت كےبغير اس كے سامنے شفارش كرسكے، وہ جانتا ہےجوان كےسامنےہے اور جوان كےپيچھے ہے، اور وہ اس كےعلم ميں سےكسي چيز كا بھي احاطہ نہيں كرسكتےمگرجتنا وہ چاہے، اس كي كرسي كي وسعت نےزمين وآسمان كو گھير ركھا ہے، اور اللہ تعالي ان كي حفاظت سےنہ تھكتا اور نہ اكتاتا ہے، وہ تو بہت بلند اوربہت بڑا ہے البقرۃ ( 255 ) .

اس نےہرچيز كوجانا اوراسےشمار كرركھا ہے.. فرمان باري تعالي ہے:

اور ہم نے ہر چيز كوايك واضح كتاب ميں ضبط كرركھا ہے يس ( 12 ) .

وہ بڑي سخاوت اور كرم والا ہے، ساري روزي ورزق اسي كي جانب سے ہے... فرمان رباني ہے:

اور زمين پر چلنےپھرنےوالےجتنےبھي جاندار ہيں ان كي روزياں اللہ تعالي پر ہيں ھود ( 6 ).

اس كي نعمتيں گني اورشمار نہيں كي جاسكتيں ... فرمان باري تعالي ہے:

اوراس نےتمہيں وہ سب كچھ عطا كيا ہے جوتم نےاس سےمانگا، اوراگر اللہ تعالي كي نعمتيں شمار كرو توانہيں شمار نہيں كرسكتے ابراہيم ( 34 ) .

اس كےخزانوں سےآسمان وزمين بھرے ہوئےہيں... رب ذوالجلال كا فرمان ہے:

آسمان وزمين كےخزانےاللہ ہي كےلئےہيں المنافقون ( 7 ).

وہ بےنياز اورخوبيوں والا ہے، اپنےبندوں كو عطا كرتا ہےليكن اس كےخزانوں ميں كوئي كمي نہيں ہوتي .... ارشاد باري تعالي ہے:

اےلوگوں تم اللہ تعالي ہي كےمحتاج ہو اور اللہ تعالي بےنياز اور خوبيوں والا ہے فاطر ( 15 ) .

وہ معاف كرنےوالا اورگناہوں كوبخشنےوالا ہے، اپنےبندوں پر رحم كرتا اور ان كي برائيوں سے درگزر كرتا ہے... رب ذوالجلال نےفرمايا:

يقينا اللہ تعالي معاف كرنےوالا اوربخشنےوالا ہے الحج ( 60 ).

وہ عالم غيب اور ظاہر كي باتوں كا جاننےوالا ہے، اپنےبادشاہي ميں غالب اور تدبير ميں بہت حكمت والا ہے... فرمان باري تعالي ہے:

وہ پوشيدہ اورظاہركا جاننےوالا ہے، زبردست حكمت والا ہےالتغابن ( 18 ) .

وہ پوشيدہ اورظاہري احوال اورجومخفي ہے اسے بھي جانتا ہے .. فرمان باري تعالي ہے:

اور وہي ہے معبود برحق آسمانوں ميں بھي اور زمين ميں بھي، وہ تمہارے پوشيدہ احوال كوبھي اورتمہارے ظاہر كوبھي جانتا ہے، اور تم جو كچھ عمل كرتے ہو اس كوبھي جانتا ہے الانعام ( 3 ) .

وہ باريك بين اورخبردار ہے... فرمان باري تعالي ہے:

مخلوق كي نگاہيں اس كا ادراك نہيں كرسكتيں، اور وہ ان كي نگاہوں كا پورا ادراك كرتا ہے اور وہي بڑا باريك بين اور باخبر ہےالانعام ( 103 ) .

وہ اپني ذات ميں واحد ہے اور صفات ميں بھي اور اپنے افعال ميں بھي واحد ہے... فرمان باري تعالي ہے:

كہہ ديجئے كہ وہ اللہ ايك ہي ہے، اللہ تعالي بےنياز ہے، نہ اس سےكوئي پيدا ہوا اور نہ وہ كسي سے پيدا ہو، اور نہ ہي اس كا كوئي ہمسر ہے الاخلاص ( 1-4 ) .

وہ اللہ پاك ہے اس كےاچھے اچھے نام اور وہ بلند صفات كا مالك ہے اس كا كوئي شريك نہيں... ارشاد باري تعالي ہے:

يہي اللہ تعالي تمہارا رب ہے، اسي كےلئے بادشاہت ہے، اس كےسوا كوئي عبادت كےلائق نہيں، پھرتم كہاں بہك رہےہو الزمر ( 6 ).

جس كي يہ بادشاہي .. اور جس كي يہ صفات ہيں... اور جس كي يہ مخلوق .. اور جس كي يہ نعمتيں ہيں وہي حمد وتعريف اور شكركا مستحق ہے اورخالصتا اسي كي عبادت ہوني چاہئےكسي اوركي نہيں.. فرمان باري تعالي تعالى ہے:

يقينا تمہارا رب وہ ہےجس نے آسمان وزمين كو چھ دنوں ميں پيدا فرمايا پھر عرش پر مستوى ہوا، وہ ہركام كي تدبير كرتا ہے، اس كي اجازت كےبغير كوئي اس كےپاس كوئي سفارش كرنےوالا نہيں، يہي اللہ تمہارا رب ہےلھذا تم اسي كي عبادت كرو، كيا تم پھر بھي نصيحت نہيں پكڑتے يونس ( 3 ) .

اس نےپيدا كيا اوربالكل صحيح سالم بنايا، اور جس نےٹھيك ٹھاك اندازہ كيا اورپھر راہ دكھائي، اور روزي دي اورغني كرديا.. اللہ تبارك وتعالى كا ارشاہے:

وہ اللہ ہي ہے جس نے تمہارے لئے زمين كو ٹھرنے كي جگہ اور آسمان كو چھت بناديا، اور تمہاري صورتيں بنائيں اور بہت اچھي بنائيں، اور تمہيں عمدہ عمدہ چيزيں كھانےكو عطا فرمائيں يہي اللہ تمہارا پروردگارہے، پس بہت ہي بركتوں والا اللہ سارے جہان كي پرورش كرنےوالا غافر ( 64 ) .

اےاللہ عظيم بادشاہي پر تيري حمد وثنا ہے... رب ذوالجلال كا فرمان ہے:

تمام تعريفيں اس اللہ كےلئےہيں جس كي ملكيت ميں وہ سب كچھ ہے جو آسمانوں اور زمين ميں ہے سبا ( 1 ) .

اے اللہ تيرا شكر ہے كہ تونےہميں دين اسلام كي ہدايت نصيب فرمائي اور ہم پر قرآن مجيد نازل فرمايا... اور اچھي اور پاكيزہ اشياء سےروزي عطا فرمائي... اور ہميں سب امتوں سےاچھي اوربہتر امت بنايا... اوربہت ساري نعمتوں سےنواز كرہميں عزت بخشي ... تيرے علاوہ كوئي بھي عبادت كےلائق نہيں ... اور حكم بھي تيرے ليے اور پيدا كرنا بھي تيرے لئے ... سارے كا سارا فضل تيرا ہے... اور ساري تعريفيں اورشكر تيرے لئے ہيں.. فرمان باري تعالي ہے:

سب تعريفيں اس اللہ كےلئےہيں جو سب جہانوں كا پالنےوالا ہے، بہت رحم كرنےوالا بڑا مہربان ہے، يوم جزا كا مالك ہے، اے اللہ ہم صرف تيري عبادت كرتےہيں اور تجھ ہي سے مدد مانگتےہيں الفاتحۃ ( 2-5 ) .

ماخذ: ديكھيں: كتاب اصول الدين الاسلامي تاليف: الشيخ محمد بن ابراہيم التويجري