الحمد للہ.
اول:
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ آپ کی مشکل کشائی فرمائے، اور آپ کے قرضے چکا دے۔
آپ کا یہ کہنا کہ: " تو کیا میرے لیے اپنی زکاۃ سے اس کے مکان کا کرایہ ادا کرنا جائز ہے؟"
تو اس کا جواب یہ ہے کہ: جی آپ کیلئے ایسا کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کے پاس اپنا قرضہ اور کرایہ ادا کیلئے رقم موجود نہ ہو ، کیونکہ مقروض شخص بھی زکاۃ کا مصرف ہے۔
نیز زکاۃ کے تمام مصارف کے بارے میں جاننے کیلئے آپ سوال نمبر: (46209) کا جواب ملاحظہ کریں۔
یہ بات یاد رہے کہ جو رقم آپ اپنے بھائی کو زکاۃ کی مد میں دینگے اسے اس قرضہ میں شمار نہیں کر سکتے جو آپ نے اپنے بھائی کو دینا ہے، کیونکہ اگر آپ ایسا کرینگے تو یہ ایسے ہی ہوگا کہ آپ نے خود ہی زکاۃ رکھ لی ہے۔
واللہ اعلم.