سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كچا گوشت كھانے كا حكم

1924

تاریخ اشاعت : 18-10-2008

مشاہدات : 6184

سوال

ميرا سوال يہ ہے كہ كچھ معاشروں ميں ايسے شخص بھى پائے جاتے ہيں جو كچا گوشت كھاتے ہيں، اس سلسلہ ميں اسلام كا حكم معلوم كرنا چاہتا ہوں آيا يہ جائز ہے يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بعض اہل علم نے كچا گوشت كھانا مكروہ قرار ديا ہے، ليكن صحيح يہ ہے كہ كچا گوشت كھانا مباح ہے، اس ليے كہ اشياء ميں اصل اباحت ہے، اور كچا گوشت كھانے كى ممانعت ميں كوئى دليل وارد نہيں، ليكن اس ميں شرط يہ ہے كہ اس كے نتيجہ ميں كھانے والے كو كوئى ضرر اور نقصان نہ ہو، اگر نقصان اور ضرر ہو تو پھر كھانے سے منع كيا جائيگا، كيونكہ ہر ضرر اور نقصان دينے والى چيز حرام ہے.

اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور تم اپنے ہاتھوں كو ہلاكت ميں مت ڈالو .

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد