الحمد للہ.
کسی بھی فقیر یا مسکین کو زکاۃ دیتے ہوئے یہ شرط لگائی جاتی ہے کہ اس فقیر یا مسکین کا خرچ زکاۃ دینے والے کے ذمہ نہ ہو، اس لیے اپنے آباؤ اجداد [ماں ، باپ، دادا، دادی] یا اپنی اولاد اور پوتے انہیں زکاۃ نہیں دی جا سکتی۔
اس بارے میں سوال نمبر: (145092) اور سوال نمبر: (107594) کا جواب ملاحظہ کریں۔
اس بنا پر ایسا شخص اپنی بیوی کی دوسرے خاوند سے اولاد کو زکاۃ دے سکتا ہے، بشرطیکہ وہ زکاۃ کے مستحق ہوں؛ کیونکہ سوتیلی اولاد کا خرچہ اس پر لازم نہیں ہے۔
نیز ان کی رہائش الگ الگ ہے اس سے بھی یہ بات مزید پختہ ہو جاتی ہے۔
مزید فائدے کیلئے آپ سوال نمبر: (104805) کا جواب ملاحظہ کریں۔
واللہ اعلم.