جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

جدید مسلمان اپنانام کس طرح تبدیل کرے

سوال

میری پیدائش پروالد نے میرانام اپنے کفریہ عقائد کے مطابق رکھا تومیں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام اسلامی رکھ لیا توکیا ایساکرناصحیح ہے ؟ ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ تعالی جسے ھدایت دے اوروہ اسلام قبول کرلے تواس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنا نام اسلامی رکھ لے اوراپنی نسبت والداورخاندان کی طرف ہی رہنے دے اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان ہونے والے صحابہ کرام کواپنے اباءو اجداد کے نام بدلنے کا حکم نہیں دیا بلکہ صرف ان لوگوں کے نام بدلے جن کا نام حرام اوریا پھر مکروہ تھا ۔

اوراس لیے کہ آپ کے نام میں بت پرستی کی اصل اورشائبہ پایا جاتا ہے لھذا آپ اپنا نام بدل کراسلامی نام مثلا بلال یاکوئ اورصحیح نام رکھ لیں ، اوراپنے نسب پرہی باقی رہیں اورپھراس میں آپ کے والدین بھی راضی رہيں گے ، ہم اللہ تعالی سے ان کی ھدایت اوراپنے اورآپ کے لیے توفیق کی لیے دعا کرتے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پررحمتیں نازل فرماۓ ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد