جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

مذی آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال

مجھے ایک مشکل یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے اسباب سے بھی میری شھوت میں انگیخت پیدا ہوجاتی ہے مثلا راستے میں جاتے ہوئے کسی عورت کو دیکھ لینے سے میں فوری طور پر نظریں تو نیچی کرلیتا ہوں لیکن کچھ نہ کچھ نکل آتا ہے ، یا پھربیٹھوں تو مختلف سوچیں گھیر لیتی ہیں میں کوشش توکرتا ہوں کہ انہیں ختم کروں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ نکل آتا ہے توکیا اس سے میرا روزہ فاسدہ تونہیں ہوتا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مذی نکلنے سے روزہ فاسد نہيں ہوتا ، چاہے وہ سوچ وبچار سے نکلے یا پھربیوی سے بوس وکنارکی بنا پر یاکسی اورسبب سے ، امام شافعی رحمہ اللہ تعالی کا یہی مسلک ہے ۔

دیکھیں : المجموع للنووی ( 6 / 323 ) ۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے الاختیارات میں لکھا ہے :

باربار دیکھنے یا بوس وکنار کی وجہ سے مذی نکل آنے پر روزہ نہیں ٹوٹتا ، امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ، اورہمارے بعض اصحاب کا یہی قول ہے ۔ ا ھـ دیکھیں الاختیارات ( 193 ) ۔

اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی نے بھی یہی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے:

اس میں اس کے ساتھ روزہ کے عدم فساد کی دلیل ہے ، کیونکہ روزہ ایک عبادت ہے جسے انسان نے شرعی طریقہ سے شروع کیا ہے لھذا یہ ممکن نہيں کہ بغیر کسی دلیل کے ہم اس عبادت کو فاسد کردیں ۔ ا ھـ کچھ کمی بیشی کے ساتھ دیکھیں الشرح الممتع ( 6 / 390 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب