الحمد للہ.
الحمدللہ:یہ سوال شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا:
"احرام کے لئے کیا جانے والا غسل؛ غسل جنابت کے لئے بھی کافی ہو گا؛ کیونکہ احرام کے لئے غسل بھی شریعت میں شامل ہے، بھول جانے کی صورت میں تو خصوصاً غسل جنابت سے کفایت کرے گا۔
فقہائے کرام نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ: "اگر انسان مسنون غسل کی نیت سے غسل کرے تو وہ مسنون غسل؛ واجب غسل سے بھی کفایت کر جائے گا"، تاہم کچھ فقہائے کرام نے یہ قید لگائی ہے کہ صرف بھول کر ایسا کرے تو کفایت کرے گا۔ بہ ہر حال سوال میں مذکور شخص کا غسل دونوں اقوال کی روشنی میں غسل جنابت سے بھی کفایت کر جائے گا۔"
فتاوی ابن عثیمین: (22/373)
واللہ اعلم