سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كيا عورت مسجد كے باہر خيمہ ميں ہى امام كى اقتدا كر سكتى ہے ؟

7841

تاریخ اشاعت : 04-09-2006

مشاہدات : 5528

سوال

بعض مساجد ميں عورتوں كى ادائيگى نماز كے ليے مسجد كے باہر اضافى جگہ ہوتى كيونكہ عورتيں اپنے ساتھ بچوں كو لاتى ہيں جو نمازيوں كو شور سے تنگ كرتے ہيں اس ليے مسجد كى پاركنگ ميں خيمہ لگا لگا ديا جاتا ہے مسجد اور خيمہ كے مابين يا تو سيڑھياں، يا پھر چھوٹى سے گلى ہوتى ہے اور خيمہ ميں لاؤڈ سپيكر لگا ديا جاتا ہے، اس خيمہ ميں عورت كى نماز كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

" ضرورت كے بغير مسجد سے باہر نماز ادا كرنا جائز نہيں، اور يہ ضرورت نہيں ہے، اور عورتوں كو يہ كہا جائے كہ عورتيں اپنے ساتھ شور كرنے والے بچوں كو بالكل نہ لائيں، كيونكہ يہ لوگوں كو تنگ كرتے ہيں يا وہ بغير كسى ضرورت كے مسجد سے باہر نماز ادا كريں، چنانچہ مسجد كے باہر خيمہ نصب نہ كيا جائے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين