اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا حائضہ عورت روزے رکھ سکتی ہے

سوال

رمضان المبارک میں جب عورت کو حيض آئے اوروہ روزے چھوڑے تو کیا ان روزوں کے بدلے وہ بعد میں روزے رکھ سکتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حائضہ عورت حیض کی حالت روزہ نہيں رکھ سکتی اورنہ ہی اس کے لیے ایسا کرنا جائز ہے اوراگر وہ روزہ رکھ بھی لے تو اس کا روزہ صحیح نہیں ہوگا ۔

لیکن جب اسے حيض آئے توروزے نہ رکھے بلکہ حيض کےبعد پاک ہونے کی صورت میں ان چھوڑے ہوئے روزوں کے بدلے میں روزے رکھے گی ۔ .

ماخذ: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ