بدھ 13 ربیع الثانی 1446 - 16 اکتوبر 2024
اردو

کیا رمضان کی قضاء ہونے کے باوجود شوال کے چھ روزے رکھنا شروع کردے

سوال

کیا رمضان المبارک کے روزوں کی قضاء والا شخص قضاء سے قبل شوال کے چھ روزے رکھ سکتا ہے ؟
کیونکہ اس نے شرعی ‏عذر کی بنا پر رمضان کے دس روزے ترک کیے تھے ، توکیا اسے بھی وہی اجروثواب حاصل ہوگا جو رمضان کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تواسےبھی پورے سال کےروزے رکھنے کا ثواب ملتا ہے ہمیں اس کے متعلق معلومات فراہم کریں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بندوں کے اعمال کے اجرو ثواب مقررکرنا اللہ تعالی کا خاصہ ہے ، اورجب اللہ تعالی سے اجروثواب چاہتا اوراس کے لیے اطاعت کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے اجروثواب کو ضائع نہيں کرتا جیسا کہ اللہ تعالی نے اپنے مندرجہ ذيل فرمان میں بھی بیان کیا ہے :

جس نے بھی اچھے اعمال کیے ہم اس کے اجر کو ضائع نہيں کرینگے

لیکن یہ ہے کہ جس پر رمضان المبارک کے روزے باقی ہوں وہ پہلے ان روزوں کی قضاء میں روزے رکھے اورپھر شوال کے مہینہ میں ہی شوال کے چھ روزے رکھے ۔

کیونکہ ایسا کرنے سے وہ رمضان کے بعد شوال کے چھ روزوں کی اتباع ہوگی اوروہ اس وقت ہے جب وہ رمضان کے روزے مکمل کرچکا ہو ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 10 / 392 ) ۔