اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

نماز تروايح ميں امام بھول كر تيسرى ركعت كے ليے كھڑا ہو گيا اور پھر بيٹھ گيا

سوال

نماز تروايح ميں جب امام دوسرى ركعت ميں بھول كر تشھد نہ بيٹھے اور تيسرى ركعت كے ليے كھڑا ہو جائے اور فاتحہ پڑھنے سے قبل كچھ ہى دير بعد دوبارہ تشھد كے ليے بيٹھ جائے، تو امام اور مقتديوں پر كيا لازم آتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس زائد عمل يعنى تيسرى ركعت كے ليے كھڑا ہونے پر ان سب كو سجدہ سہو كرنا چاہيے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ عبدالکریم الخضیر