جمعرات 11 جمادی ثانیہ 1446 - 12 دسمبر 2024
اردو

كيا زيور كى مالك عورت كو بھى زكاۃ دى جا سكتى ہے ؟

8870

تاریخ اشاعت : 12-12-2011

مشاہدات : 4458

سوال

ايك عورت زكاۃ مانگتى ہے، اس كى آمدنى كا كوئى ذريعہ نہيں، ليكن اس كے پاس زيبائش كے ليے سونے كا زيور ہے، تو كيا اسے زكاۃ دينى جائز ہے؟ يا كہ اسے كہا جائے كہ زيور فروخت كرو ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب كوئى عورت زيور كى مالكہ ہو تو اور اس كے علاوہ اس كے پاس كچھ نہيں تو وہ اس سے غنى اور مالدار نہيں بن جاتى، چاہے يہ زيور سونے يا چاندى كا ہو اور زكاۃ كے نصاب كو بھى پہنچتا ہو، بلكہ يہ فقير اور محتاج ہى رہے گى، اور اس وصف كى بنا پر وہ زكاۃ لينے كى مستحق ہے، شافعيہ اور حنابلہ نے اسى كو بيان كيا اور صراحت كى ہے.

شافعى فقيہ الرملى كا كہنا ہے كہ:

" عورت كا وہ زيور جو اس كے لائق ہے اور عادتا زيبائش كے ليے جس كى وہ محتاج اور ضرورتمند ہوتى ہے وہ اس كے فقر ميں مانع نہيں"

ديكھيں: نھايۃ المحتاج للرملى ( 6 / 150 ).

يعنى وہ فقير ہى رہے گى اور فقر كے وصف كى بنا پر زكاۃ لينے كى مستحق ٹھرے گى.

اور فقہ حنبلى كى كتاب " كشاف القناع" ميں ہے:

( ... يا اس كے پاس استعمال كے ليے زيور ہو جس كى وہ ضرورتمند ہے تو يہ اس كے زكاۃ لينے ميں مانع نہيں )

ديكھيں: كشاف القناع ( 1 / 587 ).

يعنى وہ فقير اور محتاج ہى رہے گى، اور باوجود اس كے كہ اس كى زيبائش كى ضرورت كے ليے اس كے پاس زيور ہے وہ زكاۃ لينے كى مستحق ہے، اور اس طرح اس سے فقر كا وصف زائل نہيں ہوتا.

ماخذ: ديكھيں: المفصل لاحكام المراۃ تاليف ڈاكٹر عبد الكريم زيدان ( 1 / 421 )