سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

طواف اور سعی کے درمیان وقفے کیلیے کوئی معینہ مدت ہے؟

سوال

طواف اور سعی کے درمیان وقفے کیلیے کوئی معینہ مدت ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"طواف اور سعی کے درمیان وقفہ کرنے کی کوئی معینہ مدت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں پے در پے کرنا شرط ہے، لیکن یہ بات یقینی ہے کہ طواف  کے بعد سعی کرنا افضل ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی طواف کیا تو فوری سعی بھی کی ہے، تاہم اگر کوئی شخص دن کے شروع میں طواف کرے اور سعی دن کے آخری حصہ میں کرے یا ایک دو دن کے وقفے کے بعد کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ طواف اور سعی کو پے در پے کرنا  واجب نہیں ہے۔" انتہی.

"مجموع فتاوى ابن عثیمین" (22/421)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب