جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

حج اورعمرہ کی نیت سے بغیراحرام میقات تجاوزکرنے کےبعد میقات پرواپس جانا

سوال

ایک شخص حج کی نیت رکھتا ہے لیکن اسے مکہ مکرمہ اورپھر مدینہ میں کوئي کام ہے اوروہ بغیراحرام کےہی میقات سے تجاوزکرکے مکہ گيااورپھر مدینہ سفر کرگیا اورمدینہ سے حج کا احرام باندھا تواس فعل کا حکم کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب حاجی مدینہ کے میقات چلاگیا اوروہاں سے احرام باندھ کرآیا تواس پربغیراحرام مکہ داخل ہونے میں کوئي حرج نہیں ، لیکن بہتر اوراولی وافضل یہ تھا کہ وہ اپنے پہلے میقات سےہی احرام باندھ کرمکہ داخل ہوتا ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 155 ) ۔