سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

پيٹ درد كى تكليف سے دوچار ہے

سوال

معدہ كى تكليف مجھے روزہ نہيں ركھنے ديتى، ميں نے رمضان كے ہر دن كے بدلے ايك مسلمان كو كھانا كھلانے كے ليے رقم ادا كر دى ہے، تو كيا اس كے علاوہ بھى كوئى كام كرنا ممكن ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ كے ليے روزہ ميں مانع مرض سے شفايابى كى اميد نہيں تو پھر جو كچھ آپ نے كيا ہے وہ صحيح ہے، كيونكہ جس مريض كو شفايابى كى اميد نہ ہو وہ ہر روز كے بدلے ايك مسكين كو كھانا كھلائے گا، اور اس كے علاوہ اس پر كچھ لازم نہيں ہے.

ليكن اگر بيمارى سے شفايابى كى اميد ہو تو جب آپ شفاياب ہو جائيں تو روزہ چھوڑے ہوئے ايام كى قضاء كريں، اور اس حالت ميں آپ كے ليے جبكہ آپ قضاء كرنے كى پر قادر ہوں تو كھانا كھلانا جائز نہيں ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب