جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

ملک ( دودھ ) بنک کا حکم

4049

تاریخ اشاعت : 05-05-2004

مشاہدات : 9728

سوال

امریکہ میں ملک ( دودھ ) بنک کے نام سے بنک پاۓ جاتے ہیں جو حاملہ عورتوں کا دودھ خرید کر ضرورت مند عورتوں جن کا دودھ ناقص یا وہ خود مریض یا پھر کام وغیرہ میں مشغول ہوتی ہے کوفروخت کرتے ہیں ۔۔۔ الخ
تواس دودھ کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

یہ حرام ہے ، اس طرح کہ بنک قائم کرنا جائز نہيں کیونکہ یہ دودھ عورتوں کا ہے اوراس سے ماؤں کی پہچان نہیں رہے گی اوران میں اختلاط ہوگا جس سے یہ پتہ نہيں چل سکے گا کہ ماں کون ہے ۔

اورشریعت اسلامیہ میں رضاعت سے بھی اسی رشتہ کی حرمت ثابت ہوتی ہے جونسبی رشتہ سے ہو ، لیکن اگر دودھ عورتوں کا نہ ہوتو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم  .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين