اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

حيض سے طہارت ميں شك ہونے كے باوجود روزہ ركھ ليا

سوال

ايك عورت كو حيض سے پاك ہونے ميں شك تھا اس نے روزہ ركھ ليا اور جب صبح ہوئى تو وہ يقينى طور پر پاك تھى كيا اس كا يہ روزہ صحيح ہو گا يا نہيں كيونكہ روزہ ركھتے وقت تو اسے پاك ہونے ميں شك تھا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كا روزہ صحيح نہيں، بلكہ اسے اس دن كى قضاء ميں روزہ ركھنا ہو گا، اس ليے كہ اصل ميں حيض باقى ہے، اور اس كا حيض سے پاك ہونے ميں شك كے باوجود روزہ ركھنا اور عبادت ميں داخل ہونا صحيح نہيں كيونكہ يہ اس كے صحيح ہونے ميں مانع ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ..

ماخذ: الاسلام سوال و جواب