ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

مسلمان شخص کا کسی ملحد کے ہاں ملازمت کرنا

سوال

میں ایک ملحد( جواللہ پرایمان نہیں رکھتا ) شخص کے پاس ملازمت کرتا ہوں ، توکیا ایسے شخص کے پاس ملازمت جائز ہے حالانکہ اس کے میرے ساتھ معاملات اچھے ہيں اوروہ مجھے نماز کی ادائيگي کے لیے بھی وقت دیتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگرآپ ملازمت میں جوکام کرتے ہیں وہ اسلامی نقطہ نگاہ سے جائز ہے اورجب تک آپ اللہ تعالی کے احکامات کی پابندی کرتے رہیں تووہاں ملازمت میں کوئ حرج نہیں ۔

دوسری بات یہ ہے کہ آپ پرواجب اورضروری ہے کہ آپ اسے احسن اوربہترطریقے سے دعوت الی اللہ دیتے رہیں ہوسکتا ہے اللہ تعالی اسے ھدایت نصیب فرما‏ۓ اوروہ آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلے ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ تعالی عنہ کو خیبر کےکفارکے پاس روانہ کرتے وقت فرمایا تھا :

انہیں اسلام کی دعوت دینا اوراللہ تعالی نے جوبھی احکامات ان پرفرض کیے ہیں انہیں بتانا ، اللہ تعالی کی قسم اگرایک شخص کوبھی اللہ تعالی تیری بناپر ھدایت نصیب فرمادے توتیرے لیے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ قیمتی اوربہتر ہے ۔

( سرخ اونٹ عرب لوگوں کوسب سے زيادہ محبوب اورقیمتی لگتے تھے ) ۔ صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2787 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد