جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

حیض سے قبل مٹیالے رنگ کا مادہ

سوال

میں مانع حمل ٹیوب کرتی ہوں اسی لیے ماہواری کے خون سے تین یوم قبل مٹیالے رنگ کا مادہ آتا ہے توکیا اس وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا اورمجھے اس کی قضاء کرنی ہوگی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شیخ محمد بن ‏عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

اگرتو یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی ابتدائي علامات میں سے ہو تویہ حيض ہی ہوگا ، اوراس کی پہچان درد تکلیف اوراینٹھن سے ہوگي جوکہ حائضہ کوعادتا ہوتی ہے ، اور حیض کے بعدآنے والامٹیالے رنگ کا پانی ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیے ، کیونکہ حیض سے متصل مٹیالے رنگ کا پانی حیض ہی ہے کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں :

( جلدی نہ کرو حتی کہ تم سفیدی دیکھ لو ) دیکھیں رسالۃ الدماء الطبیعیۃ ( 59 ) ۔

لھذا اس بنا پر اگرآپ کو یہ پتہ چلے کہ یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی علامات میں سے ہے تویہ حيض ہی شمار ہوگا اس بنا پر آپ نماز روزہ ترک کریں گی ، اوربعد میں روزوں کی قضاء بھی کرنا ہوگي ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب