سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

پتلون کے ساتھ جڑی ہوئی جرابوں پر مسح کرنے کا حکم

سوال

پینٹ کے ساتھ جڑی ہوئی جرابوں پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟ نیز کیا انہیں پہننا ٹخنوں سے نیچے لباس رکھنے کے زمرے میں آئے گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر جرابیں ٹخنوں کو ڈھانپتی ہوں تو جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ انہیں پاؤں دھونے کے بعد مکمل وضو کر کے پہنا ہو، یعنی بعد میں وضو کرنا پڑے تو پاؤں دھونے کی بجائے جرابوں پر مسح کر لے۔

جرابوں پر مسح کرنے کی شرائط اور طریقہ کار جاننے کے لئے آپ سوال نمبر: (12796) اور (9640) کا جواب ملاحظہ کریں۔

اگر جرابیں پتلون کے ساتھ ہی جڑی ہوئی ہوں تو یہ ٹخنوں سے نیچے شلوار یا کپڑا رکھنے کے زمرے میں نہیں آئے گا۔

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب